Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / بے نظیر مقدمہ کی یومیہ سماعت کا فیصلہ

بے نظیر مقدمہ کی یومیہ سماعت کا فیصلہ

اسلام آباد۔ 21 اگست (سیاست اڈٹ کام) انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے مقدمہ قتل کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیر کو ہونے والی سماعت میں مقدمے کے آخری گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔مقدمے میں نامزد ملزمان، راولپنڈی پولیس کے سابق سربراہ سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد بھی پیر کو عدالت میں پیش ہوئے۔استغاثہ کے وکلا منگل سے اپنے حتمی دلائل کا آغاز کریں گے۔دو بار ملک کی وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن رہنے والی بینظیر بھٹو 27 دسمبر 2007ء￿ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے ایک خودکش حملے کا نشانہ بنی تھیں۔دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں 20 سے زائد افراد گرفتار ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT