Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / بے وفا امریکیوں نے ایرانی قوم کو دھوکہ دیا:خامنہ ای

بے وفا امریکیوں نے ایرانی قوم کو دھوکہ دیا:خامنہ ای

تہران ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ تہران کے نیوکلیئر پروگرام پر سمجھوتہ کرتے ہوئے امریکیوں نے ایرانی قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کیے گئے ہیں۔ امریکیوں کی جانب سے کیے گئے عہد ہرصورت میں پورے ہونے چاہئیں۔ ان کا کا کہنا ہے کہ وائیٹ ہاؤس میں ایرانی سال نو کی تقریبات منانا بچوں کے دل بہلانے کے مترادف ہے۔ ایران کی مختلف خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق سپریم لیڈر نے شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ جیسا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے بتایا کہ امریکیوں نے تمام باتیں کاغذ پرتحریر کیں مگرایران کے مطالبات کو عملی شکل دینے میں امریکی مانع رہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ امریکہ ایران کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ امریکی نہیں چاہتے کہ ایران فلسطینیوں کی حمایت یا مدد کرے۔ نہ ہی انہیں یمن اور بحرین کے مظلوموں کی مدد گوارا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT