Tuesday , January 16 2018
Home / خواتین کا صفحہ / بے وقت کھانے سے گریز کریں

بے وقت کھانے سے گریز کریں

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ خواتین اور مرد حضرات جو اپنے آپ کو سمارٹ رکھنا چاہتے ہیں اس سے پہلے کہ آپ کا جسم گوشت اور چربی کی موٹی تہوں سے بھرجائے اور وزن بھی ناقابل برداشت ہوجائے اور وہ آپ کو مختلف بیماریوں کا شکار کردے تو آپ کھانا وقت پر کھانے کا اہتمام کریں تاکہ اس بے کار کے موٹاپے سے بچ سکیں ۔

تحقیق کے دوران معلوم ہوا ہے کہ بے وقت اور غیر مناسب وقت پر کھانے سے جسم موٹاپے کا شکار ہوکر بے وضع ہوجاتا ہے ماہرین کا یہ بھی کہنا کہ آدھی رات کے وقت جب جسم سونے کی خواہش رکھتا ہے اور آپ کھانا کھانے لگتے ہیں تو یہ صحت مند رویہ نہیں ہے کیونکہ اس سے جسم کے بلاناغہ توانائی بنانے کے عمل میں خلل واقع ہوجاتا ہے ۔ مگر اس کے لئے کھانے پینے کی روٹین تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی تب جاکر اس موٹاپے کی عالمی وباء پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بے وقت کھانا موٹاپے کے ساتھ ساتھ کئی دوسری بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے لہذا اس موٹاپے سے بچنے کیلئے اپنی غذائی روٹین کی طرف توجہ دیں تاکہ آپ بیماریوں اور موٹاپے سے بچ سکیں ۔

TOPPOPULARRECENT