Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / بے چینی کے باوجود 800کشمیری نوجوانوں کی فوج کے امتحان میں شرکت

بے چینی کے باوجود 800کشمیری نوجوانوں کی فوج کے امتحان میں شرکت

سرینگر ۔ 28مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) علحدگی پسندوں کے بند کی اپیل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقریباً 800کشمیری نوجوانوں نے آج فوج کے داخلہ امتحان میں شرکت کی ۔ وادی کشمیر حزب المجاہدین کے عسکریت پسند سبزاربٹ کی ہلاکت کی وجہ سے معمولات زندگی تازہ احتجاج کے نتیجہ میں معطل ہوکر رہ گئے ہیں ۔ چنانچہ فوج کے امتحان میں کشمیری نوجوانوں کی شرکت مشکوک ہوگئی تھی لیکن 800نوجوانوں نے شورش پسندی پر اپنے روشن مستقبل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا جب کہ نوجوان وادی کے دیگر علاقوں میں سنگباری میں مصروف تھے۔

TOPPOPULARRECENT