Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بے گھر افراد کی رہائشی عمارات کو منتقلی

بے گھر افراد کی رہائشی عمارات کو منتقلی

کریم نگر۔/24ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ی حدود میں بے گھر افراد جن کا کوئی گھر ٹھکانہ نہ ہو ایسے یتیم، ضعیف، معذور افراد جو بھیک مانگ کر زندگی گذارتے ہیں اور مختلف مقامات پر دکانات کے سامنے کھلے آسمان کے نیچے سوجاتے ہیں، انہیں سہارا دینے کی غرض سے آرام گھروںکو منتقل کردیا جارہا ہے۔ پی ڈی وجے لکشمی نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ تاحال 70افراد کی نشاندہی کرلی گئی ایسے بے سہارا خواتین کو سوادھار اور مردوں کو کوتی رام پور آفس کی عمارت میں جگہ فراہم کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT