Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / بے گھر شامیوں پر دولت اسلامیہ کا حملہ ،37 افراد ہلاک

بے گھر شامیوں پر دولت اسلامیہ کا حملہ ،37 افراد ہلاک

بیروت ۔ /2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے آج شمال مشرقی شام کے چوراہے پر اچانک حملہ کیا۔ جس میں 37 شامی شہری ہلاک ہوگئے ۔ یہ تمام بے گھر افراد تھے جو کرد فوجی چوکی کے پاس سے پناہ کی تلاش میں پڑوسی ممالک منتقل ہونے کیلئے جمع تھے ۔ بے گھر شامیوں کے تقریباً 200 خاندان اس ہجوم میں شامل تھے۔یہ حملہ 3 بجے شب کیا گیا اور عوام پر اندھادھند فائرنگ کی گئی ۔ ایک عراقی پناہ گزین کی ساس بھی اس حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT