Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بے گھر عوام کو فوری مکانات فراہم کرنے کا مطالبہ

بے گھر عوام کو فوری مکانات فراہم کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد کلکٹوریٹ پر احتجاج ، سی پی آئی قائد ایم سرینواس ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔28ڈسمبر(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ گریٹر حیدرآباد یونٹ کے دفتر کلکٹر یٹ کا گھیرائو کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کی معلنہ ہاوزاسکیم ڈبل بیڈرومس فلیٹ میںشفافیت پیدا کرنے اور بے گھر عوام کو گھروں کی فراہمی کے متعلق تیقن دینے کا مطالبہ کیا۔ سی پی آئی گریٹر حیدرآباد سکریٹری ایم سرینوا س ریڈی کی نگرانی میں سینکڑوں کی تعداد میںکمیونسٹ قائدین اور کارکنوں نے دفتر احتجاجی دھرنامنظم کرکے کلکٹریٹ دفتر حیدرآباد کا گھیرائو کیا۔ اس موقع پر سرینواس ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے گریٹر حیدرآباد میں دولاکھ مکانات کی تعمیر کا اعلان کیاہے جس پر حکومت کی جانب سے اب تک کسی بھی قسم کی وضاحت نہیںکی گئی ہے ۔ مکانات کی تعمیرکے لئے جگہ او ر استفادہ کنندگان کے متعلق حکومت تلنگانہ کی جانب سے اب تک کوئی پہل نہیںکی گئی۔ سرینواس ریڈی نے بلدی انتخابات کے پیش نظر دولاکھ مکانات کی تعمیر کے اعلان کے ذریعہ شہر حیدرآباد کی عوام کو گمراہ کرنے کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا۔ اگر حکومت غریب عوام کو مکانات کی فراہمی میںسنجیدہ رہتی تو کانگریس کے دور حکومت کے شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میںتعمیرکردہ بیس ہزار سے زائد مکانات کو بے گھر عوام میںتقسیم کردیا جاتا۔ مجوزہ بلدی انتخابات میںشہر حیدرآباد کی عوام سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے چیف منسٹر نے دولاکھ مکانات کی تعمیر کا گمراہ کن بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کیلئے شہر حیدرآباد میں ڈی بی آر ملز کی 130سے زائد ایکڑ اراضی پر مکانات کی تعمیر کا اعلان کیاجاسکتا ہے ۔اس موقع پر احتجاجیوں نے ڈبل بیڈرومس فلیٹ ہاوزنگ اسکیم کے تحت تین ہزار درخواستیں بھی کلکٹر حیدرآباد کے حوالے کیا۔

TOPPOPULARRECENT