Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ب100 بلدی حلقوں سے ہماری کامیابی یقینی

ب100 بلدی حلقوں سے ہماری کامیابی یقینی

اللہ پور و موسی پیٹ میں ٹی آر ایس کا روڈ شو : کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد 24؍ جنوری (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کی 100 نشستوں پر ہماری کامیابی یقینی ہے اور حیدرآباد کا میئر ہمارا ہوگا ۔ وزیر پنچایت راج کے ٹی راماراو انتخابی مہم روڈ شو کے دوران اللہ پور بلدی ڈیویژن موسی پیٹ بلدی ڈیویژن کی کارنر میٹنگس میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پور بلدی ڈیویژن سے صبیحہ بیگم کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس عوام دوست حکومت ہے ۔ عوام کی خدمت کا جذبہ والی حکومت نے شادی مبارک اسکیم شروع کی جس سے کئی غریب خاندانوں کو فائدہ ہواہے۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کی ترقی کیلئے کئی اسکیمات روبہ عمل لائے گئے ڈبل بیڈ روم ‘ گوداواری کے پانی۔ برقی کی موثر سربراہی شامل ہیں ۔ اللہ پور بلدی ڈیویژن میں جو بلدی مسائل ہیں نالے کی تعمیر ‘ سڑکیں بچھانے زیر زمین ڈرین لائن مسلم قبرستان‘ عوام کو مکانات ‘ ترکاری مارکٹ ‘ شادی خانہ ان تمام کاموں کو روبہ عمل لانے ٹی آر ایس کو ووٹ دینا ہوگا ۔ گذشتہ  60 سال سے کئی حکومتیں آئی لیکن کسی بھی حکومت نے شہر کی ترقی کی جانب توجہ نہیں دی ہم چاہتے ہیں شہر کی ترقی ہو اور یہاں کی عوام کو ہر طرح کی سہولت حاصل ہو سکے ۔ ہر ایک کو اپنا ایک ذاتی مکان ہو ہر خاندان کے ایک افرد کو ملازمت فراہم ہوسکے ہر کے بچوںکو اچھی تعلیم حاصل ہوسکے ۔ روڈ شو میں وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی رکن اسمبلی کوکٹ پلی مسٹر کرشنا راو ‘ محمد غوث الدین ٹی آر ایس سینئر قائد شیخ اسماعیل کے علاوہ کافی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT