Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ب12 بارہ فیصد مسلم تحفظات پر دعا کرنے مسلمانوں سے اپیل

ب12 بارہ فیصد مسلم تحفظات پر دعا کرنے مسلمانوں سے اپیل

ایک لاکھ کیلنڈرس تقسیم کرنے کا منصوبہ ، شیخ عبداللہ سہیل کا بیان
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دونوں شہروں کے اہم مساجد کے پاس 12 فیصد مسلم تحفظات سے متعلق ایک لاکھ رمضان کیلنڈرس تقسیم کرتے ہوئے 12 فیصد مسلم تحفظات کے لیے دعا کرنے کی مسلمانوں سے اپیل کی گئی ۔ صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل کی قیادت میں کانگریس قائدین اور ان کے حامیوں کی جانب سے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے بڑی اور اہم مساجد کے پاس 12 فیصد مسلم تحفظات سے متعلق رمضان کیلنڈر اور پاکٹ کیلنڈرس تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا گریٹر حیدرآباد کے حدود میں مختلف طریقوں سے تحریک چلاتے ہوئے مسلم تحفظات فراہم کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے 4 ماہ میں مسلم تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم 24 ماہ گذرنے کے باوجود مسلمانوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہے ۔ ابھی تک تین تعلیمی سال ضائع ہوچکے ہیں ۔ تحفظات نہ ملنے کی وجہ سے پروفیشنل کورس میں داخلہ حاصل کرنے میں سینکڑوں طلبہ محروم ہوگئے ہیں حکومت نے ابھی تک 5 ہزار جائیدادوں پر تقررات کیے ہیں ۔ 12 فیصد مسلم تحفظات نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمتوں کے حصول میں مسلمانوں کو ناکامی ہوئی ہے ۔ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ 12 فیصد مسلم تحفظات حاصل کرنے اور حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے تحریک کا حصہ بن جائیں اور مقدس ماہ رمضان کی عبادتوں میں 12 فیصد مسلم تحفظات کے لیے دعا کریں ۔ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ سحر افطار کے اوقات پر مشتمل کیلنڈر تقسیم کرتے ہوئے 12 فیصد مسلم تحفظات کی تائید کرنے کی مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شروع کردہ ایک ملین دستخطی مہم کو مسلمانوں نے بھر پور تائید کرتے ہوئے کامیاب بنایا ہے ۔ جس کے لیے تمام مسلمانوں سے اظہار تشکر کرتے ہیں اور رمضان مہم کو بھی کامیاب بنانے کی مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے سوشیل میڈیا کے ذریعہ بھی اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT