Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ب19 بنگلہ دیشیوں کو 5 ماہ کی سزائے قید

ب19 بنگلہ دیشیوں کو 5 ماہ کی سزائے قید

حیدرآباد 23 ڈسمبر (پی ٹی آئی) عدالت نے 19 بنگلہ دیشی شہریوں بشمول خاتون کو ملک میں غیرقانونی داخلہ پر 5 ماہ جیل کی سزا سنائی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے ایس ننجندپا نے بتایا کہ تروپتی میں عدالت نے اِن تمام کو فی کس 50 روپئے جرمانہ بھی ادا کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ 31 بنگلہ دیشی شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو جاریہ سال اگسٹ میں ضلع چتور کے رینی گنٹہ ریلوے اسٹیشن پرگرفتار کیا گیا تھا کیونکہ یہ تمام پاسپورٹ کے بغیر سفر کررہے تھے۔ اِس گروپ میں 19 افراد بالغ تھے جنھیں گرفتار کرلیا گیا۔ وہ پہلے ہی 4 ماہ جیل میں گزار چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT