Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں /  ت%12تحفظات کی مخالفت پر دھرنا اور ریالیاں جاری

 ت%12تحفظات کی مخالفت پر دھرنا اور ریالیاں جاری

کاماریڈی۔21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 12 فیصد تحفظات کی مخالفت کرتے ہوئے آج ضلع بی جے پی کی جانب سے کلکٹریٹ کا محاسبہ کرتے ہوئے دھرنا دینے پر پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے بی جے پی کے ضلع صدرلکشما ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ بی جے پی کی جانب سے ریاست گیر سطح پر تحفظات کی مخالفت کرتے ہوئے ہر روز کسی نہ کسی مقام پر بڑے پیمانے پر احتجاجی ریالیوں کو منظم کررہے ہیں کل نظام آباد میں بی جے پی نے بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا تو آج کاماریڈی میں ضلع صدر بی لکشما ریڈی کی قیادت میں اسمبلی کے انچارج ڈاکٹر سدی راملو ، رمیش ، ستیش، سدھاکر، سرینواس و دیگر نے ریالی کے ذریعہ کلکٹریٹ آفس پہنچ کر بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے کلکٹریٹ کا محاسبہ کیا تو پولیس یہاں پہنچ کر فوری بی جے پی قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے کاماریڈی پولیس اسٹیشن کے علاوہ دیون پلی پولیس اسٹیشن اور تاڑوائی پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کیا ۔ بی جے پی کے صدر لکشماریڈی نے کہا کہ مذہب کے نام پر حکومت تحفظات فراہم کرتے ہوئے پسماندہ طبقات کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے جبکہ پسماندہ طبقات کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے دوسری طرف مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرتے ہوئے نا انصافی کرنے کیلئے حکومت منصوبہ بندہے ۔بی جے پی مذہب کے نام پر تحفظات کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور دستور کی خلاف ورزی کرنے والے چیف منسٹر کے خلاف ریاست گیر مہم چلائی جارہی ہے پولیس نے بی جے پی قائدین کو بعدازاں ضمانت پر رہا کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT