Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / تائید جٹانے عام آدمی پارٹی کی آن لائن مساعی

تائید جٹانے عام آدمی پارٹی کی آن لائن مساعی

واشنگٹن ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے یو ایس چیاپٹر نے ایک منفرد آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا ہے جس سے اُسے توقع ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں کافی فرق پڑے گا ، کیونکہ پارٹی کو اندرون اور بیرون ہندوستان سے عوامی تائید حاصل ہوگی ۔ پارٹی کے والینٹر اور my.aamadmiparty.org کے معمار روی شرما نے کہا کہ آج ہم ٹکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہ

واشنگٹن ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے یو ایس چیاپٹر نے ایک منفرد آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا ہے جس سے اُسے توقع ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں کافی فرق پڑے گا ، کیونکہ پارٹی کو اندرون اور بیرون ہندوستان سے عوامی تائید حاصل ہوگی ۔ پارٹی کے والینٹر اور my.aamadmiparty.org کے معمار روی شرما نے کہا کہ آج ہم ٹکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کیلئے تائید جٹانے کی مساعی شروع کررہے ہیں اور اسے بتدریج وسعت دیتے جائیں گے ۔ یہ ویب سائیٹ جس کا کل آغاز ہوا ، اس کے والینٹر سلیکان ویالی کے سائبر ماہرین نے تیار کی ہے۔ اس میں ائیڈیا نہایت سادہ مگر بہت ہی طاقتور ہے اور دوررس اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔ پارٹی کے امریکہ میں ترجمان پران کروپ نے کہا کہ اس منفرد ٹکنالوجی پلاٹ فارم سے الیکشن میں مثبت تبدیلی کی توقع ہے اور پارٹی کو بنیادی سطح پر عوام سے جڑنے اور اپنے لئے انتخابی تائید و حمایت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ۔

شام میں جنگی مجرمین کی شناخت
جنیوا ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے والے ایک یو این پیانل کا کہنا ہے کہ اس نے اُن کی شناخت کرلی ہے جو جنگی جرائم کے ذمے دار ہیں جن میں یرغمال بنانا، زدوکوبی اور موت کے گھاٹ اتارنا جیسے جرائم شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT