Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / تائیوان زلزلہ میںہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

تائیوان زلزلہ میںہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

ہوالین ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان میں آئے زبردست زلزلہ کے بعد بچاؤ اور راحت کاری عملہ شبانہ روز عمارتوں کے ملبہ میں پھنسے ہوئے افراد کو تلاش کررہا ہے جس میں آج مزید دو نعشیں ملیں جو دراصل ایک منہدم شدہ ہوٹل کی عمارت کا ملبہ تھا اور اس طرح 6.4 شدت کے زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد 12 ہوگئی۔ بچاؤ اور راحت کاری عملہ 12 منزلہ عمارت کا چپہ چپہ چھان رہا تھا جس میں بیوٹی اسٹے نامی ہوٹل بھی تھی۔ عملہ نے عمارت کی نچلی منزل سے تلاش شروع کی تھی۔ اس عمارت کا المیہ یہ تھا کہ یہ نہ تو پوری طرح منہدم ہوئی تھی اور نہ ہی صحیح سلامت تھی۔ زلزلہ کے جھٹکے کے بعد عمارت 50 ڈگری کا زاویہ بناتے ہوئے ایک طرف جھک گئی جس کی وجہ سے بچاؤ کاری شدید طور پر متاثر ہوئی کیونکہ عملہ کو یہ اندیشہ بھی تھا کہ عمارت کسی بھی وقت مکمل طور پر زمین بوس ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT