Monday , April 23 2018
Home / دنیا / تائیوان زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد 9 ہوگئی

تائیوان زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد 9 ہوگئی

ہاؤلین،8فروری (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر نو ہو گئی ہے ۔ حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ شب آئے اس زلزلے کی تباہی کاری کے باعث 258 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ 60 کے قریب لاپتہ ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریخترپیما پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ نقصان سیاحتی بندرگاہی شہر ہاؤلین میں ہوا ہے ، جہاں امدادی کارکن تلاش اور بچاؤ کاری میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT