Tuesday , December 11 2018

تائیوان میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار ، 51 ہلاک

تائیپی۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان میں آج ایک طیارہ خراب موسم کی زد میں آکر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں 51 مسافرین ہلاک ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹرانز ایشیاء ایرویز کے جیٹ طیارہ نے تائیوان کے چھوٹے جزیرہ میں واقع ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی۔ اس وقت طیارہ میں 58 افراد سوار تھے جن میں 54 مسافرین اور 4 ارکان عملہ شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ طوفانی بارش کے دوران دوسری مرتبہ ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش میں یہ طیارہ حادثہ کا شکار ہوا۔ متعلقہ وزارت نے بتایاکہ فوجی گاڑیاں اور ایمبولنس کو مقامات حادثہ روانہ کیا گیا ہے تاکہ فوری امداد باہم پہنچائی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT