Monday , September 24 2018
Home / Top Stories / تائیوان میں زلزلہ، 6 ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان

تائیوان میں زلزلہ، 6 ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان

HUALIEN, FEB 7:- Rescue workers are seen by a damaged building after an earthquake hit Hualien, Taiwan February 7, 2018. REUTERS-14R

۔88 افراد لاپتہ ، راحت کاری اقدامات جاری
تائیپی۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آئے زلزلہ کے بعد بچاؤ کاری عملہ متعدد عمارتوں میں پھنسے 5 افراد تک رسائی حاصل کرنے کوشاں ہے جبکہ 88 افراد کو لاپتہ بتایا گیا ہے۔ 6.4 شدت کا زلزلہ منگل کی شب رونما ہوا جس میں سب سے زیادہ نقصان ہوالین کاؤنٹی میں چار عمارتوں کو پہنچا جو جزوی طور پر منہدم ہوگئیں جبکہ عمارتوں کے مابقی حصے بھی منہدم ہونے کے قریب ہیں۔ اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں بتایا گیا کہ متعدد عمارتیں زلزلہ کے جھٹکے سے ایک جانب جھک گئی ہیں جبکہ ان عمارتوں کی نچلی منزلیں بری طرح کچلی گئی ہیں۔ ہر طرف لوہے کی مُڑی ہوئی سلاخیں، شیشوں کی کرچیاں اور دیگر ملبہ بکھرا پڑا ہے۔ آتش فرو عملہ میں عمارتوں کی اونچی منزلوں کی کھڑکی تک پہنچنے بلند سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے اپارٹمنٹس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT