Monday , September 24 2018
Home / دنیا / تائیوان میں طیارہ حادثہ ، 26ہلاک

تائیوان میں طیارہ حادثہ ، 26ہلاک

تائپی۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 26 افراد آج اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ ٹربوپراپ مسافر بردار طیارہ 58 افراد کے ساتھ تائیوان کی ایک دریا میں گر پڑا۔ ایرلائنس کا یہ دوسرا طیارہ ہے جو گذشتہ 7 ماہ کے دوران حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ ایک ویڈیو جھلکی میں بتایا گیا ہیکہ ٹرانس ایشیا ایر 72-600 ٹربوپراپ طیارہ سڑک پر قائم ایک پل سے ٹکرا کر دریا میں گر

تائپی۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 26 افراد آج اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ ٹربوپراپ مسافر بردار طیارہ 58 افراد کے ساتھ تائیوان کی ایک دریا میں گر پڑا۔ ایرلائنس کا یہ دوسرا طیارہ ہے جو گذشتہ 7 ماہ کے دوران حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ ایک ویڈیو جھلکی میں بتایا گیا ہیکہ ٹرانس ایشیا ایر 72-600 ٹربوپراپ طیارہ سڑک پر قائم ایک پل سے ٹکرا کر دریا میں گر پڑا۔ اس کا ملبہ بشمول ٹوٹی ہوئی دم سڑک پر بکھر گئے تھے۔ ایک ٹیکسی دیکھی گئی جو طیارہ کے ایک پرسے ٹکرا کر تباہ ہوگئی تھی۔ یہ طیارہ بہت زیادہ وزنی تھا اور ویڈیو فلم بندی کرنے والے کے بالکل قریب سے گذرا تھا۔ بچاؤ عملہ کے بموجب 16 افراد زندہ بچ گئے ہیں جنہیں ملبہ سے باہر نکالا گیا ہے۔ باقی 27 افراد ہنوز لاپتہ ہیں جن بیشتر تعداد چینی سیاحوں پر مشتمل ہے۔ نہایت سرد پانی ، کافی دھند اور پانی کی بڑھتی سطح سے بچاؤ سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT