Wednesday , December 19 2018

تائیوان: چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر مظاہرے جاری

تائیپی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان اور چین کے درمیان متنازعہ تجارتی معاہدے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے پارلیمان پر جمعرات کو بھی اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ طلبہ منگل کو رات میں پارلیمان کی عمارت میں گھسے اور پولیس کی طرف سے انہیں وہاں سے ہٹانے کی کوششوں کو پسپا کرتے آئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت تجارتی معاہدے کا تفصیلی

تائیپی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان اور چین کے درمیان متنازعہ تجارتی معاہدے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے پارلیمان پر جمعرات کو بھی اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ طلبہ منگل کو رات میں پارلیمان کی عمارت میں گھسے اور پولیس کی طرف سے انہیں وہاں سے ہٹانے کی کوششوں کو پسپا کرتے آئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت تجارتی معاہدے کا تفصیلی جائزہ لے جو کہ ان کے بقول تائیوان میں کام کرنے والوں کیلئے خطرہ ہے۔ اپوزیشن بھی اس معاہدے سے پریشان ہے کہ اس سے چین کے تائیوان پر بڑھتے ہوئے اثرورسوخ میں مزید اضافہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT