Monday , August 20 2018
Home / دنیا / تائیوان کو علیحدگی پسندانہ رویہ پرچین کی دھمکی

تائیوان کو علیحدگی پسندانہ رویہ پرچین کی دھمکی

بیجنگ، 20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چینی صدر جن پنگ نے تائیوان کو سخت انتباہ دیا اور کہا کہ اگر علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کو نہ روکا گیا تو اسکا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔مسٹر جن پنگ نے پارلیمنٹ کے سالانہ سیشن کے اختتام پر اپنے خطاب میں کہاکہ چین اپنے وطن کے دوبارہ انضمام کو پرامن طریقے سے مکمل کرنا چاہتا ہے ۔
چین کی ترقی سے تائیوان کو تعاون کر کے مزید مواقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ چین تائیوان میں پرامن تعلقات اور چین کے پرامن انضمام کے معاملہ کو آگے بڑھانا چاہتا ہے ۔ ہم چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے مضبوط ہیں اور تائیوان کی آزادی کے لئے علیحدگی پسندسرگرمیوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔مسٹر جن پنگ نے کہا کہ چینیوں کا مشترکہ یقین ہے کہ اس کے ملک کے کسی بھی علاقہ کو الگ کرنابالکل ناممکن ہے اور وہ کسی بھی صورت میں اس کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔قابل غور ہے کہ تائیوان کے تئیں چین کی دشمنی 2016 میں ‘سائی انگ وین’ کے تائیوان کے صدر بننے کے بعد اضافہ ہوا ہے ۔ سائی آزادی نواز ڈیمو کریٹک پروگریسیو پارٹی کی لیڈر ہیں۔صدر کا خیال ہے کہ تائیوان میں امن اور استحکام کی حفاظت طرفین کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کو لے کر ہماری وابستگی واضح اور منطقی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT