Friday , January 19 2018
Home / دنیا / تائیوان کے انٹرنیٹ کیفے میں ایک شخص کمپیوٹر گیم کے دوران فوت

تائیوان کے انٹرنیٹ کیفے میں ایک شخص کمپیوٹر گیم کے دوران فوت

تائپی۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی تائیوان کے ایک انٹرنیٹ کیفے میں ایک 32 سالہ شخص لگاتار تین دن کمپیوٹر گیمنگ کے دوران فوت ہوگیا۔ رواں سال کے دوران یہاں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس شخص کی شناخت اس کے خاندانی نام ہیسی کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کاؤ ہسینگ شہر میں واقع انٹرنیٹ کیفے میں اپنی کرسی پر سکتہ حالت میں پایا گیا۔ ابتداء میں

تائپی۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی تائیوان کے ایک انٹرنیٹ کیفے میں ایک 32 سالہ شخص لگاتار تین دن کمپیوٹر گیمنگ کے دوران فوت ہوگیا۔ رواں سال کے دوران یہاں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس شخص کی شناخت اس کے خاندانی نام ہیسی کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کاؤ ہسینگ شہر میں واقع انٹرنیٹ کیفے میں اپنی کرسی پر سکتہ حالت میں پایا گیا۔ ابتداء میں وہاں موجود افراد نے سمجھا کہ وہ محو خواب ہے لیکن ایک ملازم نے محسوس کیا کہ وہ سانس نہیں لے رہا ہے۔ اس کو فی الفور ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT