تائیوان کے صرف 17 ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات

پناماسٹی ۔ 23 ۔ نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر چین ژی جن پنگ آئندہ ماہ وسطی امریکی ملک پناما کا دورہ کریں گے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال تائیوان کے ساتھ پناما نے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے تھے اور اس کے بعد سے اب تک چینی صدر کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔ دریں اثناء صدر پناما جوانکارلوس وریلا نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ان کی حکومت کو صدر چین جن پنگ کے دورہ کے توثیق حاصل ہوچکی ہے جس کے مطابق جن پنگ 3 ڈسمبر کو وریلا سے ملاقات کریں گے ۔ جہاں دونوں قائدین تقریباً 20 معاہدوں پر دستخط کریں گے جو دراصل مختلف شعبوں میں جیسے سائنس اور انفراسٹرکیچر میں باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ وریلا نے ژی جن پنگ سے گزشتہ سال بھی ملاقات کی تھی ۔ 1949 ء سے اب تک یعنی خانہ جنگی کے خاتمہ کے بعد چین اور تائیوان میں علحدہ علحدہ حکومتیں ہیں جبکہ چین ابتداء سے ہی تائیوان کو اس کی ( چین کی ) سرحد کا ہی حصہ سمجھتا آرہا ہے اور ہمیشہ سے مضبوط دعویدار رہا ہے ۔ تائیوان کے جن ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں ان کی تعداد گھٹ کر اب صرف 17 رہ گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT