Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / تاجر کولوٹ لینے والی 5 رکنی ٹولی گرفتار

تاجر کولوٹ لینے والی 5 رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /19 جون (سیاست نیوز)  شہر کے ایک تاجر کو لوٹنے کی واردات میں ملوث 5 رکنی لٹیروں کی ٹولی کو کمشنر ٹاسک فورس نے اندرون 24 گھنٹے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر وی رویندر نے بتایا کہ /18 جون کی شب سدی عنبر بازار میں واقع راجدھانی ٹائیلس کے مالک دیویش ھادیہ علاقہ سلطان بازار سے اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ 5 رکنی ڈاکوؤں کی ٹولی نے اسے لوٹ کر 12 لاکھ روپئے لیکر فرار ہوگیا ۔ کمشنر ٹاسک فورس کی ٹیموں نے اس واردات میں ملوث 4 لٹیروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 10.7 لاکھ مسروقہ رقم برآمد کرلی ۔ ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ دیویش ھادیہ جو ٹائر کا شوروم چلاتا ہے اپنے شوروم کے ملازمین کی غیرحاضری پر وہ اسی علاقہ میں واقع جین ٹائر شاپ کے ملازم جگدیش سنگھ کی خدمات حاصل کیا کرتا تھا ۔ جگدیش سنگھ جو انتہائی تنگدستی کے دور سے گزرہرا تھا اور وہ مقروض ہونے کے سبب دیویش کو لوٹنے کا منصوبہ تیار کیا اور اس کارروائی کو انجام دینے کیلئے اپنے ساتھیوں ملکارجن ، آشیش سنگھ ، محمد امیر ، راجہ مشرا ، محمد حبیب اور آصف کو اس سازش میں شامل کرلیا ۔ مذکورہ لٹیروں کی ٹولی نے دیویش کو نشانہ بنانے سے قبل علاقہ عابڈس میں واقع ایک ہوٹل میں سازش کی اور /18 جون کی شب دیویش کی گاڑی کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ گرپڑا اور اسی دوران 12 لاکھ روپئے کا ہینڈ بیاگ لیکر فرار ہوگیا ۔ پولیس کو ملکارجن اور آصف کی تلاش ہے ۔

TOPPOPULARRECENT