Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تاجر ’ گولڈ اسٹون پرساد ‘ کے دفاتر و مکانات پر انکم ٹیکس دھاوے

تاجر ’ گولڈ اسٹون پرساد ‘ کے دفاتر و مکانات پر انکم ٹیکس دھاوے

حیدرآباد۔ 9 نومبر (سیاست نیوز) محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے آج مشہور تاجر پی سنجیوا پرساد عرف ’’گولڈ اسٹون پرساد‘‘ کے دفاتر اور مکانات پر بیک وقت دھاوے کئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گولڈ اسٹون پرساد کی رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں پر بھی ‘ جو نئی دہلی میں واقع ہیں، انکم ٹیکس عہدیداروں نے تلاشی لی۔ کروڑہا روپئے کے میاں پور اراضی اسکام کے کلیدی ملزم گولڈ اسٹون پرساد کو جاریہ سال جون میں رچہ کونڈہ پولیس نے گرفتار کیا تھا ، اس پر محکمہ انکم ٹیکس کی تحقیقاتی ٹیم مسلسل رکھی ہوئی تھی اور آج دھاوؤ ں کے دوران اراضیات سے متعلق کئی دستاویزات اور دیگر تفصیلات اکٹھا کی گئی ہیں۔ عنقریب پرساد کو انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے نوٹس بھی جاری کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT