Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / تاجکستان اور ازبکستان کے درمیان فضائی خدمات بحال

تاجکستان اور ازبکستان کے درمیان فضائی خدمات بحال

دوشنبے ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وسطی ایشیا کے دو اہم سمجھے جانے والے پڑوسی ممالک تاجکستان اور ازبکستان نے 25 سال کے بعد اپنے فضائی رابطوں کو بحال کیا ہے ۔ تاجکستان انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ایک ترجمان نے میڈیا کو یہ بات بتائی اور کہا کہ اس طرح مستقبل میں اب دونوں ممالک کے بہتر تعلقات قائم ہوجائیں گے ۔ ٹیلی فون پر ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آج صبح 8-03 بجے ازبکستان کا ایک طیارہ تاشقند سے دوشنبے ایرپورٹ پہنچا جہاں طیارہ کے تمام مسافروں کو بیحد خوش پایا گیا اور ان کا استقبال کیا گیا ۔ یاد رہے کہ فروری میں تاشقند سے دوشنبے کی ایک پرواز کو منسوخ کردیا گیا تھا ۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے فضائی تعلقات کی بحالی پر شک و شبہات کے بادل چھا گئے تھے ۔ ازبکستان نے تاجکستان سے پروازوں کا سلسلہ پہلے 1992 میں بند کیا تھا کیوں کہ وہاں کے ایک مشرقی علاقہ کے پڑوسی ملک میں خانہ جنگی چھڑ گئی تھی ۔ امتناع کا یہ سلسلہ خانہ جنگی کے خاتمہ کے بعد بھی جاری رہا کیوں کہ ازبکستان اور تاجکستان کے درمیان پانی اور دیگر اشیاء کو لے کر ہمیشہ تنازعات رہے ۔

TOPPOPULARRECENT