Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / تاج سٹی میں دو ہلکے دھماکے ، کوئی زخمی نہیں ہوا

تاج سٹی میں دو ہلکے دھماکے ، کوئی زخمی نہیں ہوا

آگرہ 18مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سات عجوبوں میں شامل 17ویں سنچری کے تاج محل کو نقصان پہنچانے کی دھمکی کے ایک روز بعد آج آگرہ ریلوے اسٹیشن پر کم شدت والے دو دھماکے ہوئے ۔بہرحال ان دھماکوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔پولیس نے بتایا کہ ایک دھماکہ کوڑا اٹھانے والے ایک ٹریکٹر میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ ریلوے اسٹیشن سے متصل ایک مکان کی چھت پر ہوا۔ پہلا دھماکہ صبح سویرے تقریباََ پانچ بجے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقع ایک پلمبر کے گھر میں ہوا جبکہ دوسرا اس کے 45منٹ بعد ہوا۔پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے ۔ دھماکہ کیسے ہوا یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔ان دھماکوں سے ایک روز پہلے یہ خبر سامنے آنے پر چوکسی کا اعلان کر دیا گیا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے تاج محل کو خطرہ ہے ۔خیال رہے کہ آئی ایس آئی ایس کی جانب سے کل 17ویں سنچری کے تاج محل کو نقصان پہنچانے کی دھمکی کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔پولیس نے دریائے جمنا کے قریبی علاقوں میں گشت اور چوکسی میں اضافہ کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT