Saturday , February 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تاج فلک نما پیلس اور قلعہ گولکنڈہ میں سکیوریٹی ریہرسل

تاج فلک نما پیلس اور قلعہ گولکنڈہ میں سکیوریٹی ریہرسل

حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) تاج فلک نما پیالس میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وائیٹ ہاؤز مشیر ایوانکا ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیہ کے پیش نظر پولیس نے آج پیالس میں سکیورٹی ریہرسل کیا۔ ایس پی جی کے علاوہ انٹلی جنس سکیورٹی ونگ نے سکیورٹی کا مکمل جائزہ امریکی خفیہ سرویس کی موجودگی میں کیا۔ ایڈیشنل کمشنر ٹی مرلی کرشنا کو تاج فلک نما کی سکیورٹی کا انچارج بنایا گیا ہے اور ان کے تحت تین سپرنٹنڈنٹ پولیس ‘تین ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس، 12 اسسٹنٹ کمشنران، 26 انسپکٹر اور دیگر پولیس عملہ کو متعین کیا جارہا ہے۔ عشائیہ کے انعقاد کے موقع پر پولیس نے پیالس میں جملہ 150 ایچ ڈی کیمرے نصب کئے اور انھیں سٹی کمانڈ کنٹرول سنٹر سے مربوط کیا گیا ہے۔ اسی طرح قلعہ گولکنڈہ میں بھی سکیورٹی کا ریہرسل کیا گیا ۔ یہاں انچارج ایڈیشنل کمشنر کرائمس سواتی لکرا نے سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ کمشنر پولیس نے علاقہ آئی ایس سدن، ڈی ایم آر ایل چوراہا چندرائن گٹہ، پیلی درگاہ بارکس، ہمت پورہ فلک نما، کالاپتھر جہاں نما، جہاں نما بی بی کا چشمہ، انجن باؤلی سے چندرائن گٹہ چوراہے کو بند کرنے احکام جاری کئے ۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تحدیدات کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔

TOPPOPULARRECENT