Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / تاج محل اور مجسمہ آزادی نے ٹوئیٹر پر ایفل ٹاور کا خیرمقدم کیا

تاج محل اور مجسمہ آزادی نے ٹوئیٹر پر ایفل ٹاور کا خیرمقدم کیا

لندن ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ اور دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک تاج محل اور امریکہ کے مجسمہ آزادی نے 126 سالہ قدیم پیرس کے ایفل ٹاور کا ٹوئیٹر پر خیرمقدم کیا۔ ایفل ٹاور دنیا میں سیاحوں کا انتہائی پسندیدہ مقام قرار دیا جاچکا ہے جہاں حالیہ عرصہ میں تاج محل اور مجسمہ آزادی سے زیادہ سیاحوں نے ایفل ٹاور کی سیر کی۔ انگریزی اور فرانسیسی زبان میں کئے گئے ایفل ٹاور کے ٹوئیٹ اکاونٹ پر تاج محل اور مجسمہ آزادی نے ایفل ٹاور کا خیرمقدم کیا۔ تاج محل کو 1632ء میں مغل شہنشاہ شاہجہاں نے اپنی چہیتی ملکہ ممتاز محل کی یاد میں تعمیر کیا تھا اور ان کا مزار بھی وہیں ہے۔ اس موقع پر ایفل ٹاور نے بھی تاج محل کا شکریہ ادا کیا۔ 1063 فٹ بلند ایفل ٹاور کو اس کے خالق گستاپوایفل کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے زائد از سات ملین سیاح سیر کو آتے ہیں۔ اس موقع پر مجسمہ آزادی نے بھی ایفل ٹاور کو اپنی بہن کہتے ہوئے ٹوئیٹر اکاونٹ میں اس کا استقبال کیا۔ مجسمہ آزادی کو ایک فرانسیسی سنگراش نے تیار کیا تھا اور 19 ویں صدی میں فرانسیسی عوام کی جانب سے امریکی عوام کیلئے بطور تحفہ مجسمہ آزادی امریکہ روانہ کردیا گیا تھا۔ تاج محل کے علاوہ نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے بھی ٹوئیٹر اکاونٹ پر ایفل ٹاور کا خیرمقدم کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT