تاج محل اور ہمایوں کے مقبرہ کیلئے آن لائن بکنگ

نئی دہلی 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سیاحوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہیلپ لائن کا اعلان کردیا گیا ہے اور بیرونی سیاحوں کے لئے ایک خیرمقدمی کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔ وزارت سیاحت نے کل دیگر مختلف اقدامات کرتے ہوئے اِس اسکیم کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِس ہیلپ لائن کا نمبر 1800-111-363 ہوگا جو تین زبانوں میں معلومات فراہم کرے گا۔ یوم اچھی حک

نئی دہلی 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سیاحوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہیلپ لائن کا اعلان کردیا گیا ہے اور بیرونی سیاحوں کے لئے ایک خیرمقدمی کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔ وزارت سیاحت نے کل دیگر مختلف اقدامات کرتے ہوئے اِس اسکیم کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِس ہیلپ لائن کا نمبر 1800-111-363 ہوگا جو تین زبانوں میں معلومات فراہم کرے گا۔ یوم اچھی حکمرانی تقاریب کے حصہ کے طور پر وزیر سیاحت مہیش شرما اِس ہیلپ لائن کا افتتاح کریں گے۔ قومی سطح پر اِس طرح کے ہیلپ لائن نمبر کی ضرورت ہے۔ ابتداء میں یہ ہیلپ لائن ہندی اور انگلش میں شروع کی جائے گی۔ بعدازاں 10 بین الاقوامی زبانوں جیسے روسی، جرمن، فرنچ اور اسپائنش میں بھی شروع کیا جائے گا۔ خیرمقدمی کارڈ میں مختلف تفصیلات کے علاوہ ایمرجنسی نمبر بھی شامل ہوں گے تاکہ سیاحوں کو مدد مل سکے۔ تاج محل اور مقبرہ ہمایوں کے لئے ای ٹکٹنگ بھی شروع کی جائے گی۔ اب یہاں سے ہر کوئی تاج محل اور ہمایوں کا مقبرہ دیکھنے کے لئے داخلہ ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کرسکتا ہے۔ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعہ آن لائن بکنگ کھلی رہے گی۔ آئی آر سی ٹی سی اور وزارت سیاحت کے تعاون سے ای ٹکٹنگ پراجکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ بعدازاں ملک کے دیگر سیاحتی اور تاریخی مقامات کے لئے بھی ای ٹکٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT