Monday , July 16 2018
Home / Top Stories / تاج محل میں صرف 3 گھنٹے سیاحت کی اجازت، یکم اپریل سے نفاذ

تاج محل میں صرف 3 گھنٹے سیاحت کی اجازت، یکم اپریل سے نفاذ

آگرہ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا تاج محل میں سیاحوں کو صرف تین گھنٹے گزارنے کی اجازت دیگا تاکہ وہاں پہنچنے والے ہجوم کی وجہ سے دبائو کم کیا جاسکے اور آلودگی پر بھی قابو پایاجائے۔ اے ایس آئی کی جاری کردہ نوٹس کے مطابق نیا سسٹم اتوار یکم اپریل سے نافذ العمل ہوجائے گا۔ موجودہ طور پر وزیٹرس کتنی بھی دیر تک اس تاریخی یادگار کا مشاہدہ کرسکتے ہیں، جسے ہر روز شام میں عوام کے لیے بند کردیا جاتا ہے۔ اے ایس آئی عہدیداروں نے کہا کہ نئے سسٹم کو پوری طرح لاگو کرنے کے لیے چند یوم دقت آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT