Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / تاج محل کا رنگ پیلا نہیں ہورہاہے : حکومت

تاج محل کا رنگ پیلا نہیں ہورہاہے : حکومت

نئی دہلی ۔13 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تاج محل آلودگی کے سبب پیلا نہیں ہورہا ہے اور اس تاریخی یادگار کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ، پارلیمنٹ کو آج یہ بات بتائی گئی ۔ وزیر ثقافت مہیش شرما نے راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں بتایاکہ 18 ویں صدی کی اس یادگار کے قرب و جوار میں آلودگی کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں اور ا

نئی دہلی ۔13 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تاج محل آلودگی کے سبب پیلا نہیں ہورہا ہے اور اس تاریخی یادگار کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ، پارلیمنٹ کو آج یہ بات بتائی گئی ۔ وزیر ثقافت مہیش شرما نے راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں بتایاکہ 18 ویں صدی کی اس یادگار کے قرب و جوار میں آلودگی کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس وقت تاج محل اچھی حالت میں ہے ۔ آر کیالوجیکل سروے آف انڈیا پابندی کے ساتھ تاج محل کے اطراف فضائی آلودگی پر نظر رکھتے ہوئے ہے ۔ انھوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے یادگار کی مرمت کے کام کیلئے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT