Tuesday , February 20 2018
Home / ہندوستان / تاج محل کے اطراف پائیدار ترقی کے عہد کی پابند،یوپی کا حلف نامہ داخل

تاج محل کے اطراف پائیدار ترقی کے عہد کی پابند،یوپی کا حلف نامہ داخل

نئی دہلی 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش نے سپریم کورٹ سے آج کہاکہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ تاریخی یادگار تاج محل کے اطراف کے علاقوں میں تاج ٹریپنریم زون (ٹی ٹی زیڈ) کے اطراف پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے عہد کی پابند ہے۔ تاج ٹریپیزیم زون منحرف شکل کا ایک وسیع علاقہ ہے جو اترپردیش کے اضلاع آگرہ، فیروز آباد، متھرا، ہتھراس اور ایٹہہ کے علاوہ راجستھان کے ایک ضلع بھرت پور کے بشمول 10,400 مربع کیلو میٹر رقبہ پر محیط ہے۔ عدالت عظمیٰ میں داخل کردہ اپنے حلفنامہ میں حکومت اترپردیش نے کہاکہ وہ ایک علیحدہ چھوٹے پیمانے کے منصوبہ پر غور کررہی ہے جو صرف اس تاریخی یادگار تاج محل کے ممکنہ تحفظ تک محدود رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT