Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / تاج محل ہندوستان کا تاج گورنر اترپردیش رام نائیک

تاج محل ہندوستان کا تاج گورنر اترپردیش رام نائیک

جونپور ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گورنر اترپردیش رام نائیک نے تاج محل کو ’ ملک کا تاج ‘ سے تعبیر کیا جب کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں یہاں کا دورہ کرتے ہوئے اسے نگینہ قرار دیا تھا ۔ رام نائیک آج ایک سمینار کے افتتاح کے لیے آئے تھے ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 17 ویں صدی کی یہ یادگار ملک کا ورثہ ہے اور اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ گورنر نے کہا کہ عالمی نقطہ نظر سے تاج محل ملک کا تاج ہے ۔ وزیراعظم اور چیف منسٹر نے بھی اس کی وکالت کی ہے ۔ گورنر رام نائیک کا یہ تبصرہ ایسے وقت سامنے آیا جب کہ دو دن پہلے چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے تاج محل کا دورہ کرتے ہوئے باہر سڑک پر جاروب کشی کی اور اندرونی حصہ کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسے نگینہ اور ہندوستان کی تہذیب کا اٹوٹ حصہ قرار دیا تھا ۔اترپردیش محکمہ سیاحت کے کتابچہ میں تاج محل کا عدم تذکرہ اور بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کے بیان کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT