Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / تاج پر پرکا ش راج کا ٹوئٹ! کب اس کو زمین دوز کرنے کا آپ ارادہ رکھتے ہیں؟

تاج پر پرکا ش راج کا ٹوئٹ! کب اس کو زمین دوز کرنے کا آپ ارادہ رکھتے ہیں؟

اداکارپرکاش راج نے یوپی اور مرکزی حکومت کو تاج محل کے موضوع پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اپنی منفرد اداکاری کے لئے پہچانے جانے والے اداکار نے ٹوئٹر کے سہارے سے کہاکہ ’’کیا یہ دنیا کا عجوبہ تاج محل ہمارے مستقبل کا ماضی رہے گا ؟؟‘‘۔

انہوں نے مضبوطی سے کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ جب آپ تاج محل کی بنیادوں میں کھدوائی کا کام شروع کریں گے ‘ تو کتنا وقت لگے گا اس کو زمین دوز کرنے میں ۔کیا ہم ایک بار اپنے بچوں کو آخری مرتبہ تاج محل کا مشاہدہ کرسکیں گے‘‘۔

اترپردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کی جانب سے اس منومنٹ کو ہندوستانی تاریخ پر سیاہ باب قراردینے اور دنیاکے اس عجوبے کو تعمیر کرنے والے حکمران کو غدر قراردئے جانے کے بعد تناظر میں پرکاش راج کا یہ بیان کافی اہمیت کا حامل مانا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT