Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / تاج کا شاندار مظاہرہ ، بنگلہ دیش کی سنسنی خیز کامیابی

تاج کا شاندار مظاہرہ ، بنگلہ دیش کی سنسنی خیز کامیابی

ڈھاکہ۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) تاج الاسلام نے غیرمعمولی آل راؤنڈ مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کے خلاف منعقدہ پہلے ٹسٹ میں ٹیم کی سنسنی خیز 3 وکٹوں کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ مین آف دی میچ 22 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر تاج بنگلہ دیش کے ایسے پہلے بولر بنے ہیں جنہوں نے ٹسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کی ہوں جیسے کہ انہوں نے 39 رنز ک

ڈھاکہ۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) تاج الاسلام نے غیرمعمولی آل راؤنڈ مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کے خلاف منعقدہ پہلے ٹسٹ میں ٹیم کی سنسنی خیز 3 وکٹوں کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ مین آف دی میچ 22 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر تاج بنگلہ دیش کے ایسے پہلے بولر بنے ہیں جنہوں نے ٹسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کی ہوں جیسے کہ انہوں نے 39 رنز کے عوض 8 مہمان کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے زمبابوے کو 114 رنز تک محدود رکھا۔ جوابی اننگز میں کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانہ 101 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم اس وقت نازک صورتِ حال سے پریشان تھی جب ایک بھی رن نہیں بن پایا تھا، لیکن میزبان ٹیم کے ابتدائی تین بیٹسمین پویلین لوٹ گئے تھے۔ تمیم اقبال شمس الرحمن اور مومن الحق مجموعی طور پر 25 گیندیں کھیلنے کے باوجود اننگز کا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے۔ تاہم محمود اللہ (28)، کپتان مشفق الرحیم اور تاج نے بالترتیب 23 اور 15 ناقابل تسخیر رنز بناتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور تین مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ زمبابوے کے لئے ایلٹن چکمبورا نے 21 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ زمبابوے نے پہلی اننگز میں 240 اور دوسری اننگز میں 114 رنز اسکور کئے جبکہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 254 رنز بنائے ۔

TOPPOPULARRECENT