Wednesday , August 15 2018
Home / تجارت / تاج کرشنا پر ڈیزائنر نمائش کا آغازTrendz

تاج کرشنا پر ڈیزائنر نمائش کا آغازTrendz

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سہ روزہ ڈیزائنر نمائش Trendz کا آج تاج کرشنا بنجارہ ہلز پر آغاز ہوا ۔ اس نمائش کا افتتاح ٹالی ووڈ اداکارہ نیہا دیشپانڈے نے شلپا چودھری اور منجو گمبی کے ہمراہ کیا ۔ آرگنائزر شانتی کتھیراون نے کہا کہ اس نمائش میں 100 ڈیزائنرس 50 ہزار عصری اور روایتی ہینڈلوم ساریز اور خوبصورت ملبوسات ، ڈیزائنر اپارلس ، جیولری ، برائیڈل ویر ، لائف اسٹائیل اکسیسریز ، ہوم ڈیکورس ، کڈس ویر اور مزید کئی پراڈکٹس کی نمائش اور فروخت کررہے ہیں ۔ نیہا اور شلپا چودھری نے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارمس ڈیزائنر ساریز اور جیولری کی خریدی کی خواہاں خواتین کے لیے نہایت مفید ہیں ۔ یہ نمائش 9 دسمبر تک جاری رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT