Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تاحال 32 مڈلس کا حصول

تاحال 32 مڈلس کا حصول

عام آدمی کی خاص بات جویریہ ، ابھرتی ہوئی تلنگانہ کی ٹینس کھلاڑی تاحال 32 مڈلس کا حصول

عام آدمی کی خاص بات
جویریہ ، ابھرتی ہوئی تلنگانہ کی ٹینس کھلاڑی
تاحال 32 مڈلس کا حصول
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( نمائندہ خصوصی ) : شہر حیدرآباد کی سرزمین ابتداء سے ہی زرخیز رہی ہے ۔ یہاں سے ایسی بے شمار شخصیتیں ابھری ہیں جنہوں نے مختلف شعبہ حیات میں پوری دنیا میں اپنے اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔ جہاں تک کھیل اور کھلاڑی کا تعلق ہے ۔ فی الحال ثانیہ مرزا پوری دنیا میں حیدرآبادیوں کی شان بنی ہوئی ہے اور اب امید ہے اس شعبہ میں ایک اور کڑی جڑ سکتی ہے ۔ جی ہاں ، ہم بات کررہے ہیں 13 سالہ جویریہ فاطمہ کی جو ٹینس کے کھیل میں زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک مجموعی طور پر 32 میڈلس حاصل کرچکی ہے ۔ آج ہم نے جویریہ فاطمہ سے جو سینٹ اینس اسکول کی 8 ویں کلاس میں زیر تعلیم ہے سے ملاقات کی اور ان کی پیش رفت پر بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ 9 سال کی عمر سے ہی کھیل رہی ہیں ۔ پہلے کراٹے چمپئن تھی پھر ٹینس کے شوق کے باعث وہ ٹینس سے وابستہ ہوگئی ۔ وجئے نگر میں مقیم جویریہ نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح شام 6 گھنٹے پریکٹس کرتی ہیں ۔ جویریہ کے والد سید مسیح الدین نے بتایا کہ وہ بزنسمین ہیں اور اپنے تینوں بیٹیوں کے لیے وقف ہوگئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کی تین بیٹیاں ہیں اور تینوں کو انہوں نے کھلاڑی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ خود اپنے ساتھ صبح و شام فتح میدان لے جاتے ہیں ۔ جویریہ سب سے بڑی ہے جب کہ دوسری بیٹی کا نام بشریٰ فاطمہ ہے اور وہ بیٹمنٹن کھلاڑی ہے ۔ اور تیسری بیٹی ثانیہ خطیب بھی ٹینس سے ہی وابستہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 32 میڈلس اب تک جیت چکی ہیں ۔ سید مسیح الدین نے بتایا کہ جویریہ نے اب تک ملک کی مختلف ریاستوں آسام ، ممبئی ، دہلی ، مدراس ، کولکتہ ، گجرات ، بنگلور ، پونے ، ناگپور ، وجئے واڑہ اور اننت پور جیسے علاقے میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا چکی ہے اور انہیں اب تک 32 میڈلس مل چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سارے ایشیا میں 128 میں سے ان کا مقام 11نمبر پر ہے ۔ سید مسیح الدین نے کہا کہ جویریہ فاطمہ اپنے ملک کے لیے کچھ کر دکھانے کا جذبہ رکھتی ہے ۔ ان کے مطابق جویریہ فاطمہ گھر کے کام کاج کے ساتھ نماز بھی پابندی سے ادا کرتی ہے ۔ جویریہ نے ہمیں بتایا کہ ان کے ٹریننگ کوچ کا نام سری کانت ہے جب کہ فٹنس کوچ کی ذمہ داری بھاسکر ریڈی اور محمد شفیع صاحب نبھا رہے ہیں ۔ اور وہ روزانہ صبح و شام ایل بی اسٹیڈیم جاکر کھیلتی ہیں ۔ بہرحال ہماری بھی دعا ہے کہ جویریہ فاطمہ بھی ثانیہ مرزا کی طرح حیدرآباد اور ملک کا نام روشن کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT