Saturday , December 15 2018

تارا متی مسجد قلعہ گولکنڈہ کے سامنے پرچم کشائی : کے سی آر

قلعہ گولکنڈہ میں مسجد تارامتی کے سامنے واقع رانی محل کے کھلے حصہ پر کے سی آر 15 اگست کو قومی پرچم لہرائیں گے ۔ کل انہوں نے اس مقام کا دورہ کرتے ہوئے اسی مقام کو پرچم کشائی کے لیے پسند کیا ۔ 10 تا 12 ہزار لوگ اس تقریب میں شرکت کریں گے اور مختلف تہذیبی پروگرامس کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ دہلی کے لال قلعہ کے بعد گولکنڈہ قلعہ دوسرا قلعہ ہے جہاں رسم پرچم کشائی انجام دی جائے گی ۔ آئندہ سال سے اٹھارہ سیڑھیوں پر رسم پرچم کشائی انجام دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ قلعہ میں 5 غیر آباد مساجد ہیں اگر کے سی آر اسے آباد کرائیں تو یہ ان کا بڑا کارنامہ ہوگا ۔۔ ( ابوایمل )

Top Stories

TOPPOPULARRECENT