Tuesday , October 23 2018
Home / دنیا / تارکین وطن بحران اٹلی کی فرانسیسی سفیر سے بازپرس

تارکین وطن بحران اٹلی کی فرانسیسی سفیر سے بازپرس

روم۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق فرانس کے ساتھ ایک سفارتی تنازعہ کی بنیاد پر فرانسیسی سفیر کو طلب کیا گیا ہے جو دراصل تارکین وطن بحران کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کل فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے اٹلی پر انتہائی غیرذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا تھا کیونکہ اٹلی نے بحیرہ روم کے ذریعہ آنے والے متعدد تارکین وطن کو لے کر آنے والے جہاز کے لئے اپنی بندرگاہ کے دروازے بند کردیئے تھے جس کا اٹلی نے بھی فوری جواب دیتے ہوئے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ہمیں فرانس سے سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ بھی ایکواریس جہاز کیلئے (جو انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے چلایا جانے والا بحری جہاز ہے) جسے فرانس کی جانب روانہ کرنا حیرت انگیز ہے جبکہ خود فرانس نے کئی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی طرف سے آنکھیں پھیر لی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT