Friday , September 21 2018
Home / دنیا / تارکین وطن بچوں کو جدا نہ کیا جائے، ملالہ کی ٹرمپ پر تنقید

تارکین وطن بچوں کو جدا نہ کیا جائے، ملالہ کی ٹرمپ پر تنقید

ریو ڈی جنیرو، جولائی 12 (سیاست ڈاٹ کام) نوبل امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے آئے مہاجرین کے بچوں کو خاندان سے الگ کرنے کی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسی کی سخت تنقید کی ہے ۔میکسیکو سے امریکہ میں غیر قانونی طور پر آئے مہاجرین کے لئے ٹرمپ انتظامیہ نے بہت ہی سخت پالیسی اپنا رکھی ہے اور ماہ مئی سے اب تک ایسے خاندانوں کے 2300 سے زائد بچوں کو ان کے والدین سے الگ کر دیا ہے . ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے خاندانوں کے بالغ اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اسی وجہ سے بچوں کو ان سے الگ کر دیا گیا ہے . اگرچہ عوامی طور پر ہو رہی مذمت اور عدالتی فیصلوں کے بعد اب اس پالیسی پر روک لگا دی گئی ہے ۔ملالہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی مشکل، جانبدارانہ اور غیر انسانی فیصلہ تھا اور مجھے نہیں پتہ تھا کہ کوئی ایسا آخر کیوں کر سکتا ہے ۔ ملالہ ان دنوں برازیل، لاطینی امریکی ممالک کے دورے پر ہیں اور بچیوں کی تعلیم کے لئے لوگوں کو بیدار کر رہی ہیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو تعلیم دئیے جانے کے لئے ان کے والدین کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں اور ان ممالک کی حکومتوں کو تعلیم کے میدان میں مختص فنڈز میں اضافہ کئے جانے کی حامی بھی ہیں۔
ٹرمپ ، ملکہ ایلزیبتھ دوم کے
ساتھ چائے پر مدعو
لندن ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج بروسلز سے لندن پہنچے جو ان کا بحیثیت امریکی صدر پہلا دورہ برطانیہ ہے۔ ان کے اس دورہ پر یوروپی یونین سے برطانیہ کے ہونے والے اخراج سے پیدا ہونے والے حالات اور خود ٹرمپ کے دورہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ٹرمپ اپنے چار روزہ دورہ میں وزیراعظم برطانیہ تھریسامے سے بات چیت کریں گے جبکہ چائے پر انہیں ملکہ ایلزیبتھ دوم نے مدعو کیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹرمپ اسکاٹ لینڈ کے ایک خانگی دورہ پر بھی جائیں گے حالانکہ برطانیہ اور امریکہ کے درمیان سفارتی سطح پر کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی ہے اس کے باوجود برطانوی حکومت کو یہ توقع ہیکہ برطانیہ کے یوروپی یونین کے اخراج سے قبل امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدات کو قطعیت دی جائے تو بہتر ہوگا۔ دریں اثناء برطانیہ کیلئے امریکی سفیر ووڈی جانسن نے کہاکہ برطانیہ کے ساتھ معاہدہ صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT