Friday , April 20 2018
Home / عرب دنیا / تارکین وطن کی فیس میں اضافہ کنٹراکٹرس کو حکومتی پابجائی

تارکین وطن کی فیس میں اضافہ کنٹراکٹرس کو حکومتی پابجائی

ریاض ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج کہا کہ تارکین وطن کارکنوں کی فیس میں اضافہ کی وجہ سے کنٹراکٹرس کو جو نقصان پہنچے گا اس کی پابجائی حکومت کی جانب سے کی جائے گی بشرطیکہ پراجکٹس ستمبر 2016ء سے پہلے کے حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہوں۔ تعمیراتی صنعت کے مزدور معیشت میں انحطاط کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ تیل کی دولت سے مالامال مملکت سعودی عرب عرصہ سے تعمیراتی کاموں جیسی ملازمتوں کیلئے غیرملکی مزدوروں پر انحصار کررہی ہے لیکن تارکین وطن کی فیس میں اضافہ سے غیرملکی تارکین وطن کسی محفوظ مقام کی تلاش میں ہیں اور بڑے پیمانے پر ان کا ملک سے خروج عمل میں آرہا ہے۔ تارکین وطن مزدوروں کی ماہانہ فیس پر نظرثانی کے اطلاق کے ساتھ ہی کابینہ میں وزارت فینانس کو حکم دیا ہیکہ ڈسمبر 2016ء سے پہلے کے حکومت کی جانب سے منظور شدہ کنٹراکٹ کیلئے اضافہ معاوضہ کی پابجائی حکومت کی جانب سے کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT