Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / تاریخی ’’بریکسٹ‘‘ ریفرنڈم کیلئے رائے دہی کا آغاز

تاریخی ’’بریکسٹ‘‘ ریفرنڈم کیلئے رائے دہی کا آغاز

لندن ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے طویل عرصہ تک یورپی یونین کا حصہ رہنے کے بعد آج برطانوی عوام ایک نئے اور فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوگئے ہیں۔ جمعرات کے روز ہوئے ملک گیر ریفرینڈم میں انہیں برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ان کا ملک یورپی یونین کا حصہ رہے یا یونین سے الگ تھلگ اپنی الگ دنیا آباد کرے۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حامی اور مخالف دونوں ہی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ کل چہارشنبہ کو ریفرینڈم کی مہم کے آخری روز سیاستدان عوام کو اپنی جانب مائل کرنے کے لیے بھرپور زور لگاتے رہے۔ برطانیہ کے یورپی یونین کا حصہ رہنے یا نہ رہنے کی مہم ’ڈیجیٹل جنگ‘ کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ برطانوی عوام کا ’ہاں‘ یا ’ نا‘پر مہرلگانا نہ صرف برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا بلکہ یونین میں شامل 23 ممالک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ ریفرینڈم میں حمایت اور مخالفت کرنے والوں نے چھ کروڑ تیس لاکھ آبادی والے ملک کے ایک گھر تک اپنی آواز پہنچائی ہے۔

یورپی یونین میں برطانیہ کی شمولیت جنوری 1973ء میں ہوئی۔ اس سے قبل یونین میں چھ ملک فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، بیلجیم اور لکسمبرگ شامل تھے جو 1957ء سے یونین کے رکن چلے آ رہے ہیں۔ برطانیہ میں یورپی یونین سے علاحدگی کی بحث کئی سال پہلے شروع ہوگئی تھی۔  2007ء  میں رائے عامہ کے جائزوں کے نگراں ادارے نے اس حوالے سے ایک سروے کا اہتمام کیا۔ اس سروے جائزے میں صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے دونوں فریق آگے بڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔ ’’Opinium Research‘‘ نے 41 ہزار فالورز میں سے 3000 سے رائے معلوم کی۔ یورپی یونین سے علاحدگی کے حامیوں کی تعداد 45 فی صد اور مخالفین کی تعداد 44 فی صد سامنے آئی تھی۔ اسی ادارے نے ایک ہفتہ قبل اسی طرح کا ایک سروے کیا جس میں شریک 43 فی صد رائے دہندگان نے یورپی یونین میں شامل رہنے جب کہ 41 فی صد نے علاحدگی اختیار کرنے کی حمایت کی۔ گذشتہ ہفتے یورپی یونین سے علاحدگی کی حامی رکن پارلیمنٹ ’ جوکاکس‘ کی ہلاکت بھی رائے عامہ پر اپنے اثرات مرتب کیے ہیں۔ اگر جوکاکس کا قتل نہ ہوتا تو علاحدگی پسندوں کو زیادہ ووٹ ملنا تھے مگر قتل کی اس وحشیانہ کارروائی سے مقتولہ کے ساتھ عوامی ہمدردی کے جذبات میں اضافہ ہوا۔ ممکن ہے جوکاکس کا خون یورپی یونین سے علاحدگی کے مخالفین کو اپنے مشن میں کامیاب کرانے میں معاون ثابت ہو۔

TOPPOPULARRECENT