Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تاریخی شفا خانہ چارمینار کی گنبد کی تزئین نو جاری

تاریخی شفا خانہ چارمینار کی گنبد کی تزئین نو جاری

کرنول کے 25 کاریگروں کی خدمات کا حصول ، جلد ہی عظمت رفتہ کی بحالی ممکن

کرنول کے 25 کاریگروں کی خدمات کا حصول ، جلد ہی عظمت رفتہ کی بحالی ممکن
تاریخی چارمینار کے دامن میں آصف سابع نواب میر عثمان علی خاں بہادر نے اپنی رعایا کی نگہداشت صحت کے لیے 1938 میں ایک عالیشان دواخانے کی سنگ بنیاد رکھی تھی اس دواخانہ کو آج دنیا نظامیہ طبی شفا خانہ یا نظامیہ جنرل ہاسپٹل کے نام سے جانتی ہے ۔ ہندوستان میں یونانی طریقہ علاج کا یہ سب سے بڑا ہاسپٹل ہے ۔ فن تعمیر کی شاہکار اس عمارت کی عظمت رفتہ کی بحالی اور تزئین نو کے لیے 5 جون 2011 میں اس وقت کے وزیر اعلی کرن کمار ریڈی نے 3 کروڑ روپئے منظور کئے تھے اور اندرون 2 سال کام کی تکمیل کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا ۔ لیکن اس مدت کو مکمل ہوئے ایک سال کی تکمیل کے باوجود تزئین نو کا کام وقفہ وقفہ سے رکتا رہا ۔ اب پھر ایک بار دواخانہ کی گنبد اور دیگر حصوں کی تزئین نو کا کام شروع کیا گیا ہے اور اس کے لیے کرنول سے تعلق رکھنے والے 25 کاریگروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ دواخانہ 1,11,348 مربع فیٹ پر محیط ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کام بھی مکمل ہوپاتا ہے یا نہیں ۔۔ ( ابوایمل )

TOPPOPULARRECENT