Thursday , January 24 2019

تاریخی مکہ مسجدکے باب الداخلہ پر خودرو پودے

مسجد کی خوبصورتی متاثر ہونے کا امکان ، مستـقبل میں مسجد کو خطرہ
حیدرآباد۔ 28 اکتوبر (سیاست نیوز) تاریخی مکہ مسجد کے مرکزی باب الداخلہ کے اوپری حصے میں خودرو پودے اُگ آنے کے سبب نہ صرف مسجد کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے بلکہ مرکزی باب الداخلہ کے بالائی حصے میں پودوں کے باعث باب الداخلہ کی عمارت بھی مخدوش ہونے کا خطرہ ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کی اجازت کے بغیر مکہ مسجد کی عمارت کے اطراف و اکناف کوئی سرگرمیاں انجام نہیں دی جاسکتیں، یہ بہانہ کرتے ہوئے اِن پودوں کو صاف کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کی اجازت کا اگر انتظار کیا جاتا رہے تو ایسی صورت میں اوپر اُگ رہے خودرو پودوں کی جڑیں عمارت میں مضبوط ہوتی جائیں گی اسی لئے یہ ضروری ہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے مکہ مسجد کے مرکزی باب الداخلہ کی چھت کے اوپر خودرو پودوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا آغاز کرے اور اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ سے فوری طور پر اجازت کے حصول کو یقینی بنائے یا پھر مکہ مسجد میں موجود صفائی عملہ کو اس بات کی ہدایت دے کہ ان پودوں کی فی الفور صفائی کی جائے تاکہ عمارت محفوظ اور مضبوط رہ سکے۔ اسی طرح مکہ مسجد کی عمارت کے اطراف بھی مختلف مقامات پر خودرو پودے عمارت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں جن کی صفائی کروائی جانا ضروری ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT