Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / تاریخی گولکنڈہ میں ایونکا ٹرمپ کیلئے 29نومبر کو عشائیہ

تاریخی گولکنڈہ میں ایونکا ٹرمپ کیلئے 29نومبر کو عشائیہ

لاء اینڈ آرڈر اور ٹریفک صورتحال کا جائزہ لینے پولیس عہدیداروں کا اجلاس
حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے گلوبل انٹر پرینور شپ چوٹی کانفرنس ۔ سال 2017 میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچنے والی صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایونکا ٹرمپ اور 1400 مندوبین کے اعزاز میں تاریخی گولکنڈہ میں 29 نومبر کو عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ حکومت کے اس فیصلہ کے بعد حیدرآباد سٹی پولیس کے لاء اینڈ آرڈر اور ٹریفک شعبہ کے علاوہ تلنگانہ کے محکمہ سیاحت اور تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( آر ٹی سی ) عہدیداروں پر مشتمل رابطہ کمیٹی نے قلعہ گولکنڈہ پہنچ کر وہاں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راؤ اور ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک مسٹر اے وی رنگناتھ کی قیادت میں رابطہ کمیٹی نے قلعہ گولکنڈہ میں 2 گھنٹے طویل اجلاس منعقد کیا جس میں 29 نومبر کو منعقد کئے جانے والے عشائیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جس میں صدر امریکہ کی دختر اور چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کی سیکوریٹی کو اولین ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عشائیہ کے موقع پر تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں حکومت کی جانب سے مختلف کلچرل پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔29 نومبر کو عشائیہ کے موقع پر قلعہ گولکنڈہ میں 48 گھنٹے قبل تاریخی عمارت کو عوام کیلئے بند کردیا جائے گا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ایونکا ٹرمپ اور مندوبین کی سیکوریٹی سے متعلق امریکی سیکریٹ سرویس کی جانب سے ہری جھنڈی دکھانے کے بعد ہی ایونکا ٹرمپ کی شرکت متوقع ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT