Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تاریکی میں بابرکت روشنی بکھیرنے والے طغرے

تاریکی میں بابرکت روشنی بکھیرنے والے طغرے

شہر کے آرٹسٹ محمد علی الدین امتیاز کی ایجاد

شہر کے آرٹسٹ محمد علی الدین امتیاز کی ایجاد
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( نمائندہ خصوصی ) : شہر کے ممتاز آرٹسٹ محمد علی الدین امتیاز نے اندھیروں میں اجالے بکھیرنے والے اسلامی طغرے تیار کئے ہیں جو اپنی طرز کے منفرد طغرے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ طغرے تاریکی میں روشن ہوجاتے ہیں ۔ اس طرح ان طغروں پر کندہ آیات قرآنی ، اسمائے حسنیٰ اور حضور اکرم ﷺ کے اسمائے مبارک سے مکانات ، دکانات و اداروں میں خیر و برکت کی روشنی پھیل جاتی ہے ۔ جناب محمد علی الدین امتیاز نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے عوام کو واقف کرانے کے لیے حیدرآباد صنعتی نمائش میں ریز کریشنس کے نام سے ایک اسٹال بھی قائم کیا ہے جہاں بالکل واجبی ہدیہ پر مختلف سائز کے یہ طغرے قدر دانوں (صارفین ) کو دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان طغروں کی تیاری میں اکریلک کٹنگ لیٹرس ، فائبر فریم ، شفاف اکریلک گلاس اور اعلی معیاری مخمل استعمال کیا گیا ہے لوگ snapdeal کے ذریعہ آن لائن بھی ان طغروں کی خریداری کررہے ہیں ۔ نمائش میدان میں اجنتہ گیٹ کی جانب دفتر نمائش سوسائٹی کے مقابل اسٹال نمبر 2106 میں صارفین کو 25 فیصد ڈسکاونٹ پر یہ طغرے دئیے جارہے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177841323 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT