Monday , November 20 2017
Home / دنیا / تازہ ترین اوپنین پول میں ہلاری اور ٹرمپ غیرمقبول

تازہ ترین اوپنین پول میں ہلاری اور ٹرمپ غیرمقبول

واشنگٹن ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک کی امکانی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو ایک فرضی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن کے امکانی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے 6 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہوئی۔ البتہ مجموعی طور پر دونوں ہی امیدواروں کے بارے میں عوام کی کوئی مثبت رائے سامنے نہیں آئی۔ سی بی ایس نیوز ؍ نیویارک ٹائمز کے ذریعہ منعقد کئے گئے پول کے نتائج کل ہی سامنے آئے۔ ویرمونٹ سے تعلق رکھنے والے سینیئر برنی سینڈرس ہی وہ واحد تیسرے امیدوار ہیں جو اب تک صدارتی دوڑ میں موجود ہیں۔ ان کے بارے میں عوام کی رائے مثبت پائی گئی اور انہوں نے فرضی صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کو 13 فیصد پوائنٹ سے شکست دی۔ اوپنین پول کا سلسلہ یوں تو صدارتی انتخابات کی مہم کی ابتداء سے ہی جاری ہے جس میں کبھی ہلاری کا پلہ بھاری نظر آتا ہے تو کبھی ٹرمپ کا۔ بہرحال ہلاری 52 فیصد اور ٹرمپ 55 فیصد کے ساتھ عوام میں مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہے جبکہ سینڈرس کی غیرمقبولیت کا تناسب صرف 33 فیصد بتایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT