Tuesday , November 21 2017
Home / خواتین کا صفحہ / تازہ پھولوں سے گھر کی آرائش سلیقہ مندی کی آئینہ دار

تازہ پھولوں سے گھر کی آرائش سلیقہ مندی کی آئینہ دار

اس لئے اس موسم میں گھروں کو سجانے کیلئے تھوڑی سی محنت کے ساتھ تازہ پھولوں کا استعمال یقینی بنائیں جس سے گھر کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں بلکہ گلدان میں سجے پھولوں کا ایک گلدستہ یا تازہ پھول پتوں پر مشتمل ایک ٹوکری کو ڈائننگ ٹیبل کے درمیان میں سجادینے سے نہ صرف کمرے کے حسن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کھانے کے لطف کو بھی دوبالا کرنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ گھریلو آرائش کے لئے پیسے سے بڑھ کر عقلمندی اور تخلیقی انداز کی ضرورت ہوتی ہے اور خواتین ان صلاحیتوں سے مالامال ہوتی ہیں ان کے گھر اس امر کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔ عام طور پر کچن سے لے کر ڈرائنگ روم تک کئی جگہیں ایسی ہوتی ہیں جو خالی پڑی ہوتی ہیں اور اگر مہارت کے ساتھ ساتھ ان جگہوں اور کونوں میں پھولوں کو سجادیا جائے تو نہ صرف گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ گھر کی فضاء بھی خوشبو سے معطر رہتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT