Wednesday , February 21 2018
Home / دنیا / تازہ کشیدگی پر ترکی ناٹو مشقوں میں شرکت سے دستبردار: اردغان، ناٹو کی معذرت خواہی

تازہ کشیدگی پر ترکی ناٹو مشقوں میں شرکت سے دستبردار: اردغان، ناٹو کی معذرت خواہی

انقرہ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے کہاکہ 40 ترکی فوجی ناروے میں ناٹو کی فوجی مشقوں میں شرکت سے دستبردار ہوگئے کیونکہ ترکی اور اُس کے مغربی حلیف ممالک کے درمیان تازہ کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ اُنھوں نے مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔ دریں اثناء ناٹو کے سکریٹری جنرل نے ترکی سے معذرت خواہی کی کیونکہ وہ فوجی مشقوں سے دستبردار ہوگیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ جس شخص نے ترکی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا اُسے فوجی مشقوں سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ ناروے کے وزیر دفاع نے اِس واقعہ کے لئے صدر ترکی سے معذرت خواہی کی۔ تاہم اُنھوں نے کہاکہ یہ بیان ناروے کے نظریات یا پالیسیوں کی عکاسی نہیں کرتا۔ وہ صرف قابل اعتراض بیان پر ترکی سے معذرت خواہی کررہے ہیں۔ جس کے اچھے تعاون کی وہ قدر کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ترکی ناٹو کا ایک اہم حلیف ہے۔ تنازعہ کی یکسوئی مشترکہ وار فیر سنٹر کے ذریعہ کی جاسکتی ہے۔ جسے کثیر قومی ناٹو نے اپنے ایک شعبے کے طور پر ایسے ہی تنازعات کی یکسوئی کے لئے قائم کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT