Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تاش کھیل رہے 5 افراد گرفتار 45 ہزار 6 فون ضبط

تاش کھیل رہے 5 افراد گرفتار 45 ہزار 6 فون ضبط

کریم نگر ٹاسک فورس سی آئی سرینواس راؤ کی پریس کانفرنس
کریم نگر /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تاش کھیلتے ہوئے پانچ افراد کو پکڑتے ہوئے انکے پاس سے 45420 روپئے حاصل کرلئے گئے ۔ ایلایوتارم موضع کے تاش کھیل رہے جواریوں کے پاس سے نقد رقم کے ساتھ 6 سیل فون بھی ضبط کرلئے گئے ہیں اور انہیں کریم نگر پولیس کے حوالے کردیا جاکر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اس بات سے ٹاسک فورس پولیس نے واقف کروایا ۔ ایک مصدقہ ملی اطلاع پر ٹاسک فورس پولیس دھاوا کرتے ہوئے کھیل میں مصروف وی سدھاکر ریڈی ، ایچ مہیش ،وی لنگاریڈی ، پی انیل کو گرفتار کرلیا گیا اور مقدمہ درج کیا گیا ۔ کریم نگر پولیس کمشنر کملاسن ریڈی کی ہدایت کے مطابق پورے کمشنریٹ حدود میں جوا تاش کھیلنے والوں پر گہری نظر رکھی جارہی ہے ۔ کریم نگر کمشریٹ علاقہ کو جو اسے پاک بنادینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ عوام کو کسی بھی تاش جوا کھیلنے کے بارے میں معلوم ہوتو بس اطلاع دے دیں نام ظاہر نہیں کیا جائے گا اور ٹاسک فورس فوری کارروائی کرے گی کہکر ٹاسک فورس سی آئی سرینواس راؤ نے صحافیوں کو واقف کرواتے ہوئے عوام سے تعاون کی خواہش کی ۔ اس دھاوے میں ٹاسک فورس سی آئی سرینواس راؤ ایچ سریدھر ریڈی کرن ایس آئی رمیش اور ٹاسک فورس عملہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT