Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تالابوں کو ’’منی ٹینک بنڈ‘‘ بنایا جائے گا

تالابوں کو ’’منی ٹینک بنڈ‘‘ بنایا جائے گا

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاست کے تین اہم تالابوں کو ’’منی ٹینک بنڈز‘‘ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے رقومات منظور کرتے ہوئے احکام جاری کئے۔ ضلع میدک کے نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی میں واقع کملاپور تالاب کو منی ٹینک بنڈ بنانے کے مقصد سے 3.58 کروڑ روپئے دینے کے احکام جاری کئے۔ کریم نگر میں ماناکنڈور، پداچیروو (تالاب کیلئے 5.59 کروڑ روپئے کے علاوہ ضلع ورنگل میں واقع رنگاسمدرم چیرو (تالاب) کو منی ٹینک بنڈ بنانے کیلئے حکومت نے 3.10 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT